حال ہی میں یونان میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک عورت نے اپنے شوہر کے دوسری عورتوں سے تعلقات کے بارے میں جاننے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنے کے بعد طلاق کے لیے درخواست دی ہے۔
برطانوی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق یونان سے تعلق رکھنے والی خاتون دس سال سے روایتی انداز میں شادی شدہ زندگی گزار رہی تھی۔ اس دوران وہ دو بچوں کی ماں بھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عورت کو اپنے شوہر کے رویے میں کچھ وقت سے تبدیلی محسوس ہو رہی تھی۔ اسے شک ہوا کہ اس کے شوہر کا کسی دوسری عورت کے ساتھ چکر چل رہا ہے۔
ٹیسوگرافی مستقبل کی پیش گوئی کے لیے کافی کے کپ کی نچلی سطح یا چائے کی پتیوں کو پڑھنے کی قدیم فن ہے۔ خاتون نے چیٹ جی پی ٹی کے ‘کافی ریڈنگ’ یعنی ‘ٹیسوگرافی’ کو ڈیجیٹل شکل میں اپنانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے اس نے اپنے اور اپنے شوہر کی ‘کافی کپ کی تصاویر’ چیٹ جی پی ٹی کو بھیجیں، لیکن جو جواب آیا، اس نے عورت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
چیٹ جی پی ٹی نے کہا کہ اس کے شوہر اب کسی دوسری عورت کی محبت میں گرفتا ہوچکا ہے۔ عورت نے اس جواب کو سچا مانتے ہوئے شوہر کو گھر سے نکال دیا اور بچوں کو بھی طلاق کی بات بتا دی۔ صرف تین دن بعد، اس نے شوہر کو ‘قانونی نوٹس’ بھیج دیا اور کسی بھی طرح کی بات یا صفائی سننے سے انکار کر دیا۔
شوہر نے ایک مقامی ٹی وی شو میں اس واقعے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے اسے مذاق سمجھا، لیکن اس نے مجھے واقعی گھر چھوڑنے کو کہا اور پھر وکیل کا فون آیا۔