اہم ترین

سارہ کو سلمان بھائی کہنا مہنگا پڑگیا، فلم سے نکالنے کی دھمکی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا وقت اچھا نہیں چل رہا ۔ ان کی گزشتہ دو فلمیں کوئی کاص کمال نہ کرسیں لیکن اس کے باوجود ان کی مارکیٹ ویلیو میں کمی نہیں آئی۔ ہر ہیروئم ان کے ساتھ فلموں مٰں کام کرنا چاہتی ہے۔ سارہ علی خان کا ایسا ہی ایک ویڈیو سوشمل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں سلمان خان نے سارہ علی خان کو بھائی کہنے پر روک رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سلمان خان کے ساتھ سارہ علی خان نظر آ رہی ہیں۔ سارہ علی خان ان کے سامنے آتے ہی کہتی ہیں کہ سلمان بھائی۔ اس پر سلمان خان انہیں ٹوکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ سارہ علی خان کے ممی پاپا کے دوست ہیں۔ اس لیے وہ ان کے بھائی نہیں ہو سکتے۔ پھر سارہ علی خان کہتی ہیں کہ بڑا بھائی۔ اس کے بعد وہ سلمان خان کو باتوں ہی باتوں میں انکل کہہ دیتی ہیں۔

یہ سن کر سلمان خان کہتے ہیں کہ اب تمہارے ہاتھ سے فلم گئی۔ یہ سن کر سارہ علی خان پوچھتی ہیں کہ ایسا کیوں؟ سلمان خان کہتے ہیں کہ بھائی بولو گی تو بہن کا کردار ہے۔ انکل بولو گی تو بھتیجی کا کردار ملے گا۔ جواب میں سارہ علی خان کہتی ہیں سلمان باس۔ یہ سن کر سلمان خان کہتے ہیں کہ فلم پکی۔

پاکستان