فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے لاکھوں عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں جب کہ لاکھوں ابھی بھی رخت سفر پر ہیں۔ سعودی وزارت صحت نے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ’خصوصی ہیلتھ کٹ‘ جاری کی ہے تاکہ عازمین حج کو طبی آگاہی کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔
گزشتہ برس حج کے دوران شدید گرمی کے باعثایک ہزار سے زائد عازمین جاںبحق ہوگئے تھے۔ رواں برس بھی حجاج کو شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سعودی وزارت صحت نے عازمین حج کو طبی آگاہی کی فراہمی کے لیے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ’ ہیلتھ کٹ‘ کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں دوران حج موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا ہے۔
جاری ہدایات میں کہا گیا کہ عازمین خاص طورپر ایام حج میں براہ راست دھوپ سے بچیں، خیموں سے باہر نکلتے وقت چھتری کا استعمال لازمی طور پر کریں ۔ جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں جس کے لیے پانی کا استعمال مناسب مقدار میں کریں۔
صحت کٹ متعدد زبانوں میں تیار کی گئی ہے جن میں عربی، اردو، انگلش، فرانسی، فارسی، انڈونیشی، ترکی اور ملاوی شامل ہیں۔ تاکہ عازمین حج کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جاسکے ۔