اہم ترین

پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل: جنرل عاصم منیر اب کبھی ریٹائرنہیں ہوں گے

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی قواعد کے مطابق اب ان کے نام کے ساتھ کبھی ریٹائرڈ کا لفظ شامل نہیں ہوگا۔

فیلڈ مارشل فوج (تینوں افواج) میں جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے۔ یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا جاتا ہے۔آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینئر فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے۔

پاکستان کی عسکری تاریخ میں جنرل عاصم منیر وہ دوسرے آرمی چیف ہیں جنہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر تقری دی گئی ہے۔

ان کے پہلے صرف ایوب خان کوفیلڈ مارشل کے عہدے پر سرفراز کیا گیا تھا۔

عسکری قواعد کے مطابق ہر فوجی کے نام کے ساتھ اس کے آخری عہدے کے ساتھ ریٹائرڈ کا لفظ شامل کیا جاتا ہے۔ لیکن فیلڈ مارشل کبھی ریٹائر نہیں ہوتا۔

دوسرے لفظوں میں جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی قیادت سے سبکدوشی اختیار کر بھی لی تو انہیں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی لکھا اور پڑھا جائے گا۔

پاکستان