اہم ترین

جنگ میں ہم نے ابھی اپنی تمام ٹیکنالوجی ظاہر نہیں کی: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جے ایف-17 تھنڈر، جے-10 سی، فتح-1 اور فتح-2 میزائل پاکستان کی تکنیکی ترقی کی مثالیں ہیں۔ہم نے اپنی روایتی افواج کی مکمل طاقت ابھی تک استعمال ہی نہیں کی۔ ہم نے اپنی تمام ٹیکنالوجی بھی ظاہر نہیں کی۔

الجزیرہ ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پہلگام کے بعد بھارت نے ایک من گھڑت کہانی گھڑی ۔ پاکستان نے صرف ایک بات کہی اگر آپ کے پاس ہمارے کسی شہری یا ریاست سے تعلق کا ثبوت ہے، تو سامنے لائیں۔ ثبوت بین الاقوامی برادری یا کسی تیسرے، قابلِ اعتماد فریق کے سامنے تاکہ شفاف تحقیقات ہو سکیں۔بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، اور آج تک نہیں ہے۔ حتیٰ کہ چند دن پہلے ان کی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ سچائی کی جنگ (معرکۂ حق) ہے۔ دنیا نے دیکھا کہ بھارت کا میڈیا اور ریاست خود معلومات کی جنگ میں جھوٹ بول رہے تھے۔ وہ اپنے اعلیٰ افسران اور جرنیلوں کو میڈیا پر جھوٹ بولنے کے لیے لاتے ہیں۔ پاکستان نے جھوٹ، فریب، جبر، اور بھارتی جارحیت کا پردہ چاک کیا ۔ ہم شفاف رہے، سچ بولا، جھوٹ نہیں بولا، باتوں کو توڑا مروڑا نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اب بھارت یہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان نے گولڈن ٹیمپل پر حملہ کیا۔اس سے بڑا جھوٹ کوئی نہیں ہو سکتا۔ ہم سکھوں کے مقدس مقامات جیسا کہ ننکانہ صاحب، پنجہ صاحب اور دیگر مذہبی مقامات کی حفاظت کرتے ہیں۔ کرتارپور صاحب کا احترام کرتے ہیں۔ہم اپنے سکھ بھائیوں سے محبت کرتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کے پنجاب کی ثقافت اور زبان مشترکہ ۔ پاکستان کے مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ہم گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام پر کیوں حملہ کریں گے؟ یہ ہمارے کلچر، اقدار اور مذہب کے خلاف ہے کہ ہم کسی مذہبی یا سولین مقام پر حملہ کریں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمیں اپنی فضائیہ اور پائلٹس پر فخر ہے۔ اس فوجی تنازع میں آپ نے تینوں افواج کی ہم آہنگی دیکھی۔صرف آرمی، ایئرفورس، اور نیوی کے درمیان نہیں، بلکہ سیاسی قیادت اور پاکستانی عوام کے ساتھ بھی ایک مظبوط ہم آہنگی دیکھنے کو ملی۔

انہوں نےکہا کہ ’’بنیان المرصوص‘‘ بھارتی جارحیت کے خلاف متحدہ مزاحمت تھی۔ پاکستان ایئر فورس ہمارا فخر ہے ۔ ہم اپنے پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 6 اور 7 تاریخ کی شب کی فضائی جنگ پوری دنیا نے دیکھی۔ یہ دہائیوں تک فضائی جنگی کالجوں اور فوجی اداروں میں پڑھائی اور زیر بحث لائی جائے گی۔

پاکستان کی عسکری طاقت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جے ایف-17 تھنڈر، جے-10 سی، فتح-1 اور فتح-2 میزائل پاکستان کی تکنیکی ترقی کی مثالیں ہیں۔ہم نے اپنی روایتی افواج کی مکمل طاقت ابھی تک استعمال ہی نہیں کی۔ ہم نے اپنی تمام ٹیکنالوجی بھی ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری روایتی اس کا بڑا حصہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھارت کی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف مصروف ہے۔ ہم نے ان آپریشنز سے ایک بھی فوجی نہیں ہٹایا۔

پاکستان