اہم ترین

پی ایس ایل 10: فائنل میں لاہور اور کوئٹہ مد مقابل ہوں گے

پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے فائنل میں کوئٹہ اور لاہور کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان سپرلیگ 10 کے دوسرے کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

پہلے الیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا فائنل 25 مئی بروز اتوار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز ہے کہ ٹیم فائنل میں پہنچی ہے، ہم ٹائٹل جیتیں یا نہ جیتیں کھلاڑیوں کو موقع دیتے رہیں گے۔

پاکستان