اہم ترین

حجاج کرام کا آج منیٰ میں آخری دن

حج 2025 اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ آج ہوم تشریق کا دوسرا دن ہے اور حجاج کرام تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد وادی منیٰ سے رخصت ہو جائیں گے۔

عرب نیوز کے مطابق حج 1446 ہجری بمطابق 2025 کا آخری مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی مشاعر مقدسہ کی عارضی خیمہ بستی وادی منیٰ آئندہ برس تک کے لیے خالی ہو جائے گی۔

ایام تشریق کی دوسری جبکہ حج کی تیسری رمی کے بعد حجاج کرام غروب آفتاب سے قبل وادی منیٰ کی حدود سے نکل کر مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے جہاں سے ان کی اپنے اپنے ملکوں کو روانگی کے پروگرام پرعمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

وہ حجاج جو 12 ذی الحجہ کو غروب آفتاب تک منیٰ سے نہیں نکلیں گے انکے لیے 13 ذی الحجہ کو بھی منیٰ میں قیام کرنا ضروری ہوگا اور ایام تشریق کی تیسری رمی مکمل کرنے کے بعد منیٰ کی حدود سے نکلیں گے۔

بہت کم تعداد میں رہ جانے والے حجاج پیر 9 جون 13 ذی الحجہ کو بھی منیٰ میں قیام کریں گے اور تیسرے دن کی کنکریاں مارنے کے بعد روانہ ہوں گے۔

پاکستان