اہم ترین

ریشم، 120 کلو سونےاور 100 کلو چاندی سے نیا غلاف کعبہ تیار

مکہ مکرمہ کے قریب واقع کنگ عبدالعزیز کمپلکس میں ریشم، 120 کلو سونےاور 100 کلو چاندی سے نیا غلاف کعبہ تیار کرکے خانہ کعبہ کے منتظمین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب چئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے نیا غلاف خانہ کعبہ کے کلید بردار کے حوالے کردیا۔

غلاف کعبہ کی تیاری ایک ہزار کلو گرام خام ریشم استعمال ہوا ہے جب کہ 120 کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کے دھاگے سے مختلف قرؤنی آیات کاڑھی گئی ہیں۔

کئی دہائیوں تک غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحجہ کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔ تاہم چند برسوں سے اسلامی کیلنڈر کے پہلے مہینے کی پہلی تاریخ (یکم محرم الحرام) کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔

پرانے غلاف کعبہ مختلف ممالک کے سربراہان اور اۃم شخصیات کو بطور ہدیہ بھیجا جاتا ہے۔ْ

پاکستان