ویسٹ انڈیز کےخلاف ملتان میں جاری ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے جو پاکستان کی تاریخ مین اب تک کسی اسپنر نے نہیں کیا۔
ملتان کی پچ گزشتہ کئی مقابلوں سے اسپنرز کے لئے جنت رہی ہے۔ عاقب جاوید کی ہدایت پر بننے والی اس پچ میں پہلے انگلینڈ نے دھول چاٹی اور اب ویسٹ انڈیز کے اعصاب شل ہوئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درماین پہلا ٹیسٹ میچ ڈھائی دن میں ختم ہوگیا تھا لیکن کرکٹ پنڈت کہتے ہیں کہ دوسرا میچ تو دو دن بھی پورا نہیں چلے گا۔
ہفتے کے روز پہلے دن کے کھیل کے روز 38 سالہ نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 ویں اوور کی پہلی، دوسری اور تیسری گیند پر وکٹیں حاصل کیں۔
اس طرح وسیم اکرم ، محمد سمیع، عبد الرزاق اور نسیم شاہ کے بعد ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پانچویں بولر کا اعزاز نعمان علی کو حاصل ہوگیا ہے۔
نعمان علی پاکستان کی تاریخ میں پہلے اسپنر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچز میں ہیٹرک کی۔ توصیف احمد، عبالقادر، مشتاق احمد، ثقلین مشتاق اور یاسر شاہ جیسے اسپنرز بھی یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکے۔