اہم ترین

جب مداحوں نے امیشا پٹیل کو سلمان خان سے شادی کا مشورہ دیا

بھارتی فلم اداکارہ امیشا پٹیل کو فلم غدر اور کہو نا پیار ہے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ ان فلموں میں ان کی اداکاری اور کردار کو خوب سراہا گیا۔ امیشا کی آن اسکرین محبت کی کہانی کا بہت چرچا ہوا۔ تاہم امیشا پٹیل نے حقیقی زندگی میں شادی نہیں کی۔ ایک ۤن لائن چیٹ کے دوران امیشا کو ان کے مداحوں نے سلمان خان سے شادی کا مشورہ دے دیا۔

امیشا نے بتایا کہ مداح چاہتے تھے کہ وہ سلمان خان سے شادی کریں تاکہ ان کے اچھے بچے پیدا ہوں۔

امیشا پٹیل نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک مرتبہ مداحوں کو سوالات کے جواب دیتے ہوئے ان سے پوچھا گیا کہ سلمان خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ مشہور کنوارے ہیں۔ اور آپ بھی۔ آپ دونوں بہت خوبصورت ہیں۔ اپنے خوبصورت بچوں کے لیے ہی شادی کر لیں۔

امیشا پٹیل نے مزید کہا کہ مداحوں کی اس بات پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی وجہ ہے۔ مجھے فون کرکے سلمان کو بتانا چاہیے۔

بھارت اداراہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں دنیا خوبصورت لوگوں کو ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتی ہے۔ کہو نا پیار ہے کے بعد مداح مجھے اور ہریتک کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے تھے ۔ مجھے لگتا ہے کہ جب آپ کے کردار اسکرین پر لوگوں کے لیے بہت زیادہ معنی رکھتے ہیں، تو وہ آپ کو اسکرین سے باہر بھی ایسا ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ نے اچھا کام کیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ امیشا اور سلمان نے یہ ہے جلوہ نامی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ یہ فلم ڈیوڈ دھون نے بنائی تھی۔ یہ فلم اچھا نہیں چل پائی۔

پاکستان