ہمارے آس پاس اکثر لوگوں کو یہ فکر کھائے جاتی ہے کہ ان کے بچوں کا قد اس کی عمر کے دیگر بچوں سے چھوٹا ہے۔ اس کے لئے وہ کئی ٹوٹکے بھی آزماتے ہیں
بچوں کا قد اس کی خوراک، اور صحت کے مسائل کے ساتھ جینیات، خاندانی پس منظر، ماحول اور اچھی یا بری صحبت بھی بچے کی ہائٹ کو متعین کرتی ہیں۔ والدین کو اکثر یہ فکر رہتی ہے کہ بچے کی عمر کے ساتھ ساتھ اس کا قد بھی بڑھنا چاہیے ۔
باہر کھیل کود
طبی ماہر کہتے ہیں والدین کی کوشش ہونی چاہیے کہ بچہ دن بھر گھر کے اندر صرف موبائل پر ہی گیمز نہ کھیلتا رہے بلکہ باہر دوسرے دوستوں کے ساتھ کھیلنا اور کودنا بھی کرے۔
بچوں کا باہر جا کر کھیل کود کرنا اس کی ترقی اور نشوونما کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے۔ یہ باقاعدہ جسمانی سرگرمی بچے کی لمبائی ہی نہیں بلکہ اس کی مجموعی صحت کے لیے بھی مددگار ہوتی ہے۔ اس سے بچے کی ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں، جسم فعال رہتا ہے اور موڈ بھی اچھا رہنے لگتا ہے۔
دودھ پلائیں
بچوں کا قد بڑھانے کے لیے انہیں روزانہ دودھ پلایا جانا چاہیے۔ دودھ میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی نشوونما میں مددگار ہے۔ دودھ باقاعدگی سے پینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور قد بھی تیزی سے بڑھتا ہے۔
پروٹین سے بھرپور غذائیں
اچھے قد کے لیے بچوں کو سویا بین، انڈا، مچھلی اور دودھ کی مصنوعات کھلایا جانا چایئے۔ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور قد بڑھانے میں مددگار بھی ہوتے ہیں۔ انڈوں میں وٹامن بی 12 پایا جاتا ہے جو بچوں کا قد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
پھل اور سبز سبزیاں بھی مددگار
بچوں کو پھل اور سبز سبزیاں بھی کھلانا چاہیے۔ ہری سبزیوں میں آئرن، کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو کہ قد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
یاد دہانی:
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کے قد کاٹھ کا زیادہ تر انحصار والدین سے ملنے والے جینیاتی خواص سب سے بھی شامل ہیں ۔