اہم ترین

مارک ذکر برگ نے پاکستان نہ آنے کا اعلان کردیا: وجہ بھی بتادی

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں توہین مذہب مقدمے کی وجہ سے وہ پاکستان نہٰن جائیں گے۔

جو روگن نامی یوٹیوبر کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران زکربرگ نے کہا کہ چند برس پہلے پاکستان میں ان کی پھانسی کے مطالبات کئے گئے تھے۔وہ نہیں جانتے کہ یہ معاملہ کہاں تک پہنچا ہے لیکن ان کا پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

پوڈ کاسٹ کے دوران زکربرگ نے کہا کہ کچھ ممالک کے ایسے قوانین ہیں جن سے وہ متفق نہیں ہیں۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان میں ایک شخص کو سزائے موت دلوانے کی کوشش کی جاتی تھی۔ اس کے پیچھے وجہ یہ تھی کہ فیس بک پر کسی نے توہین آمیز تصویر شیئر کی تھی اور اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا۔

زکربرگ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کی صورتحال ذاتی حفاظت کے نقطہ نظر سے تشویشناک تھی۔ یہ پریشان کن تھا۔ وہ نہیں جانتے کہ یہ معاملہ اب کس حد تک پہنچ چکا ہے۔ وہ اس بارے میں زیادہ پریشان نہیں کیونکہ ان کا پاکستان جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مارک زکربرگ نے دنیا بھر میں ٹیک کمپنیوں پر بڑھتے ہوئے حکومتی دباؤ کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میں ایسے قوانین ہیں جو آزادی اظہار کی ہماری اقدار سے میل نہیں کھاتے۔ ایسے ممالک چاہتے ہیں کہ ٹیک کمپنیاں بہت سی چیزوں کو ہٹا دیں جنہیں وہ غلط سمجھتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس بات سے متفق بھی ہیں۔ اگر حکومتیں یہ کہتی ہیں کہ وہ ٹیک کمپنیوں کے سربراہوں کو جیل میں ڈالیں گی تو یہ ناانصافی ہوگی۔ یہاں امریکی حکومت کو بیرون ملک ٹیک کمپنیوں کو بچانے کے لیے کچھ کرنا پڑے گا۔

پاکستان