اہم ترین

رواں برس صدقہ فطر کم ازکم 220 روپے فی کس مقرر

اسلامی نظریاتی کونسل نے رواں برس کے لئے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے جاری کردہ نصاب کے مطابق رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم ازکم 220روپے فی کس ادا کیاجائے۔

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے مطابق گندم کے حساب سے صدقہ فطر 220، جو کے حساب سے 450 اور کھجور کے حساب سے1650 صدقہ فطروفدیہ صوم ادا کیا جائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق کشمش 2500 روپے جبکہ منقیٰ کے حساب5000روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر سے قبل صدقہ فطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔

پاکستان