اہم ترین

شہر باز مری بلوچستان کی نوجوان نسل کے لئے تابندہ مثال: صبیحہ جعفری

معروف سماجی شخصیت اور کے ٹی نیوز کی سربراہ صبیحہ جعفری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام بھی ملک کے دیگر حصوں کے افراد کی طرح انتہائی باصلاحیت ہیں ۔ یہ بات انہوں نے کوہلو سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز باکسر شیر باز مری سے ملاقات کے دوران کہی ۔

ملک بالخصوص بلوچستان کی خواتین کو بااختیار اور ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے کوشاں سماجی تنظیم آئی ڈی ایس پی پاکستان کی جانب سے کراچی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔

تقریب میں سماجی خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کے علاوہ آئی ڈی ایس پی سے منسلک دیرینہ شخصیت زلقی خان اور ان کی اہلیہ نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر تنظیم کے فراہم کردہ وسائل اور مالی تعاون سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے باکسر شیر باز مری بھی موجود تھے۔

کوہلو کے محنت کش باکسر سے ملاقات کے دوران معروف سماجی شخصیت اور کے ٹی نیوز کی سربراہ صبیحہ جعفری نے کہا کہ شیر باز مری نے غربت کے باوجود باکسنگ سے اپنی محبت کو چھوڑنے کے بجائے محنت مزدوری کے ساتھ اس کھیل میں اپنا نام پیدا کیا۔

صبیحہ جعفری نے کہا کہ بلوچستان میں شہر باز مری جیسے سیکڑوں بلاصلاحیت نوجوان موجود ہیں جو ذرا سی اعانت ملنے پر نوجوان نسل کے لئے تابندہ مثال بن سکتے ہیں۔

پاکستان