حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 50پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5روپے 31 پیسے فی لیٹر ، مٹی کا تیل 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168روپے 12پ یسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 153 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم مارچ سے 15مارچ کے لئے کر دیا گیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر تقریباً 76 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ۔ جس میں 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ہے۔