اہم ترین

سپریم کورٹ:عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 21 مارچ کو سماعت کرے گا ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 25 مئی 2022 کو لانگ مارچ مقررہ مقام سے چار کلومیٹر آگے آنے پر دائر کی گئی تھی۔

عدالت نے 2022 میں لانگ مارچ کیلئے جی نائن ایچ نائن گراؤنڈ کا مقام مختص کرنے کا حکم دیا تھا ۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے مقررہ مقام تک لانگ مارچ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ لیکن بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں لانگ مارچ 26مئی 2022 کو جناح ایونیو پہنچ کر اختتام پذیر ہوا تھا۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر حکومت سے درخواست کی مزید پیروی کرنے یا نہ کرنے پر جواب مانگا تھا ۔ عدالت نے حکومتی وکیل کو کیس غیرموثر ہونے کی آبزرویشن دیتے ہوئے ہدایات لینے کا حکم دیا تھا۔ بانی تحریک انصاف کی جانب سے سلمان اکرم راجہ نے جواب جمع کروا رکھا ہے۔

پاکستان