اہم ترین

کرن جوہر کو فلم نادانیاں پر شدید تنقید کا سامنا

بالی ووڈ کے فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر کو نئی فلم ‘نادانیاں’ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کرن جوہر نے اپنی پروڈکشن کمپنی دھرما انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے ‘نادانیاں’ پروڈیوس کی ہے۔ اس فلم میں سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔

ابراہیم اس فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں جب کہ خوشی کپور کی یہ تیسری فلم ہے۔ خوشی اس سے قبل ‘آرچیز’ اور ‘لویاپا’ میں کام کر چکی ہیں۔

نادانیاں کی کہانی پیا (خوشی کپور) کے گرد گھومتی ہے، وہ اپنے دوستوں کو ایک فرضی اور خیالی بوائے فرینڈ کی باتیں بتاتی ہے، اس میں خاندان، رشتوں اور دوستی کی اہمیت کو دکھایا گیا ہے۔

نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ‘نادانیاں’ کو ناقدین کی جانب سے منفی ردعمل ملا ہے۔ اسے سوشل میڈیا پر بھی فلاپ قرار دیا گیا ہے۔ کچھ کا خیال ہے کہ فلم کی کہانی کمزور ہے، جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ ابراہیم نے اپنی پہلی فلم کے مطابق اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر بھی اس حوالے سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم ناقدین کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے مشہور گانے ’’کچھ تو لوگ کہیں گے‘‘ کی سطریں گنگنائیں۔

ممبئی میں ایک تقریب میں کرن جوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ یہ ایک پرانے گانے کی لائنیں ہیں… ‘کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔

پاکستان