بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں اپنے باندرہ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔ ساڑھے 4 سال کی تفتیش کے بعد بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے اس کیس کی مکمل رپورٹ ممبئی کی عدالت میں پیش کر دی ہے۔ تحقیقات کے دوران سوشانت کی سوشل میڈیا چیٹس کو ایم ایل اے ٹی کے ذریعے تحقیقات کے لیے امریکا بھیجا۔ جس میں پتہ چلا کہ ان کی چیٹس میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی کی رپورٹ میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو واضح طور پر خودکشی بتایا گیا ہے۔ اس کیس سے متعلق کئی اہم باتیں کلوزر رپورٹ میں بتائی گئی ہیں جنہیں آپ 10 نکات میں سمجھ سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جانچ کے دوران سی بی آئی کو ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ سوشانت کو خودکشی پر مجبور کیا گیا تھا۔
سی بی آئی نے اداکار کو خودکشی کے لیے اکسانے کے دعووں کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔
سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں، ایمس کی فرانزک ٹیم نے اداکار کا گلا گھونٹنے اور زہر دینے کے امکانات کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ میں سشانت کی موت کی اصل وجہ خودکشی بتائی گئی ہے۔
سی بی آئی نے ماہرین کی مدد سے سشانت کی خودکشی اور سازش کے الزامات کی جانچ کی تھی۔ فارنسک ٹیم نے کسی بھی سازش سے انکار کیا تھا۔
سوشانت کی سوشل میڈیا چیٹس کو ایم ایل اے ٹی کے ذریعے امریکا بھیجا گیا تھا تاکہ اس کی تحقیقات کی جاسکیں۔ اس تحقیقاتی رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اداکار کی چیٹس میں کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔
سی بی آئی کی طرف سے کلوزر رپورٹ پیش کرنے کے بعد بھی، اگر سوشانت کا خاندان کیس کو جاری رکھنا چاہتا ہے، تو وہ ممبئی کورٹ میں وی پروٹسٹ پٹیشن دائر کر سکتے ہیں۔
سوشانت سنگھ راجپوت کے اہل خانہ نے آنجہانی اداکار کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی پر انہیں خودکشی پر اکسانے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم اب سی بی آئی نے اس معاملے میں ریا اور اس کے خاندان کو کلین چٹ دے دی ہے۔
ریا چکرورتی کو کلین چٹ ملنے پر ان کے وکیل ستیش منی شنڈے نے کہا، کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے ایک فوجی کے خاندان کا دفاع کیا۔ میں ریا چکرورتی اور اہل خانہ کو سلام کرتا ہوں۔ ریا کو ان کہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ستیش منی شنڈے نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو میڈیا اور تفتیشی افسران کے سامنے ہراساں کیا گیا اور پریڈ کروائی گئی۔ انہیں امید ہے کہ ایسا کسی صورت دوبارہ نہیں ہوگا۔
سی بی آئی نے اب سوشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس کی تحقیقات بند کر دی ہے۔ سی بی آئی نے کیس کی کلوزر رپورٹ ممبئی کی عدالت میں پیش کی ہے جس میں کئی دلائل دیے گئے ہیں۔