سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے بڑے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے۔ ان کی فین فالوونگ زبردست ہے اور ان کے پرستار انہیں دل سے پیار کرتے ہیں۔ آن اسکرین ہو یا آف اسکرین، سلمان خان کو ہمیشہ ناظرین کی جانب سے بے پناہ محبت اور حمایت حاصل رہی ہے۔ جہاں عام لوگ سلمان کے مداح ہیں وہیں فلم انڈسٹری کے ستارے بھی ان سے کافی متاثر ہیں۔ حال ہی میں اکشے کمار نے بھی سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں باکس آفس کا بادشاہ قرار دیا ہے
ایک انٹرویو میں اکشے نے کہا کہ ٹائیگر زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا، سلمان ایسی نسل کا ٹائیگر ہے جو زندگی میں کبھی نہیں مر سکتا، وہ میرا دوست ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
اکشے کے اس بیان سے واضح ہے کہ سلمان کو نہ صرف ناظرین بلکہ انڈسٹری میں ان کے ساتھیوں کی طرف سے بھی بہت پیار اور عزت ملتی ہے۔ سلمان خان اور اکشے کمار نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔
ناظرین نے جان من اور مجھ سے شادی کروگی جیسی فلموں میں ان دونوں کی جوڑی کو پسند کیا۔
سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے بڑے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے۔ ان کی فین فالوونگ زبردست ہے اور ان کے پرستار انہیں دل سے پیار کرتے ہیں۔ آن اسکرین ہو یا آف اسکرین، سلمان خان کو ہمیشہ ناظرین کی جانب سے بے پناہ محبت اور حمایت حاصل رہی ہے۔
سلمان خان کا کیریئر ہمیشہ ہی شاندار رہا ہے۔ انہوں نے لگاتار سپر ہٹ فلمیں دیں اور باکس آفس پر کئی ریکارڈ بنائے۔ ان کی نئی فلم سکندر نے اگرچہ زیادہ بزنس نہیں کیا لیکن اس کے باوجود یہ سلمان کی لگاتار 18ویں فلم ہے جس نے اب تک بھارت میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔