وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم جائیں گی لیکن یہ کمی عوام کو منتقل نہیں کی جائے گی، بلکہ اس رقم سے بلوچستان میں ہائی وے بنائی جائے گی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بہت زیادہ کم ہوئی ہیں ۔ جس کیوجہسے امکانتھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کی کمی ہوسکتی ہے لیکن وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیسلہ کیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی، قلات، خضدار اور چمن کے درمیان این 25 ہائی وے بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے کی کمی کی جا چکی ہے جو گھروں، کاروبار اور زراعت سمیت تمام شعبوں کے لیے ہے۔ یہ ایک بڑا چیلنج تھا جسے پورا کیا گیا ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ سکھر، حیدرآباد اور کراچی این فائیو ہائی وے بنائی جائے گی۔
وفاقی حکومت کیجانب سے جاری اعلامیے کےمطابق کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر پیٹرولیم پراڈکٹس (پیٹرولیم لیوی) آرڈینینس 1961 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ اس ترمیم سے قومی محصولات میں اضافہ ہو گا۔
وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر حکومت کی ڈومیسٹک سیکیورٹیز جاری کرنے کے حوالے سے سسٹین ایبل انوسٹمینٹ سکوک فریم ورک کی منظوری دے دی ۔ یہ فریم ورک مقامی طور پر پائیدار سرمایہ کاری کے لئے سکوک جاری کرنے کے حوالے مددگار ثابت ہو گا ۔
سسٹین ایبل انوسٹمینٹ سکوک فریم ورک کے تحت پائیدار ماحولیات اور قابل تجدید توانائی کے حوالے سے منصوبوں کی فنڈنگ کی جا سکے گی۔ یہ فریم ورک پائیدار ترقیاتی اہداف، نیشنلی ڈٹرمنڈ کانٹری بیوشنز2021 اور قومی ایڈیپٹیشن پلان2023 کی تکمیل میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا: اعلامیہ
وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بل کو پارلیمینٹ بھیجنے کی منظوری دے دی۔