اہم ترین

نو انٹری 2 میں ورون ، ارجن اور دلجیت کے ساتھ تمنا بھاٹیہ کی انٹری

بونی کپور کی سپرہٹ فرنچائز نو انٹری کا سیکوئل، نو انٹری 2 آخرکار تیاری کے مرحلے پر آگیا ہے ۔ فلم میں جہاں ورون دھون، ارجن کپور اور دلجیت دوسانجھ میل لیڈ کے طور پر پہلے ہی کاسٹ ہو چکے ہیں، وہیں اب میکرز نے ایک فی میل لیڈ بھی لاک کر لی ہے اور وہ ہیں تمنا بھاٹیہ۔

بھارتی نیوز ویب سائیٹ کے مطابق نو انٹری 2 میں ورون دھون، ارجن کپور اور دلجیت دوسانجھ میل لیڈ کے طور پر نظر آئیں گے۔ تمنا بھاٹیہ بھی باقاعدہ طور پر نو انٹری 2 کی خاتون لیڈ میں سے ایک کے طور پر شامل ہو گئی ہیں۔ تمنا بھاٹیہ نو انٹری 2 میں اسی طرح کا کردار نبھائیں گی جو بپاشا باسو نے ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ کہا جا رہا ہے کہ فلمساز تمنا بھاٹیہ کے بعد اب نو انٹری 2 میں ادیتی راؤ حیدری کو بھی شامل کرنا چاہتے ہیں۔

بونی کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ شائقین کو اوریجنل اسٹار کاسٹ سلمان، انیل اور فردین کی کمی محسوس ہو سکتی ہے، بدقسمتی سے، ہم ایک ہی اسٹار کاسٹ کو دوبارہ نہیں لا سکتے کیونکہ تاریخوں کے حوالے سےکچھ مسائل تھے۔ ہمیں شوٹنگ مکمل کرنے کے لیے کم از کم 200 دن کی مشترکہ تاریخیں چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوگی۔ ریلیز کی تاریخ بھی طے کر لی ہے۔ یہ 26 اکتوبر 2025 کوریلیز ہوگی۔

پاکستان