انسٹاگرام کے صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ اب انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر لانچ کر دیا ہے۔ اس نئی فیچر کی مدد سے ریل بنانے والوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہے گا۔ دراصل اس پلیٹ فارم پر بلینڈ فیچر شامل کیا گیا ہے۔ اب اس کی مدد سے آپ اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک ذاتی ریل فیڈ تیار کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کے لانچ ہونے کی معلومات انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلینڈ کو متعارف کروا رہے ہیں۔ یہمنفرد فیچر ہے جو اپنے صارفین کو نیا تجربہ فراہم کرنے والی ہے۔ یہ دوستوں کے ساتھ ڈی ایم میں جڑنے کا ایک نیا طریقہ ہے۔ اس کی مدد سے آپ کی اپنے دوست کے ساتھ ریلز کی ایک مشترکہ فیڈ ہوگی۔
اس کا استعمال کرنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے دوست کے ان باکس میں جا کر بلینڈ آپشن کو چننا ہوگا۔ نہ صرف دوست بلکہ اس فیچر کا استعمال آپ گروپ میں بھی کر سکتے ہیں۔ بس گروپ میں موجود تمام لوگوں کو اس بلینڈ میں حصہ لینا ہوگا۔
اسے یوں سمجھیں کہ آپ اس فیچر کی مدد سے ایک پرائیویٹ اسپیس بنا پائیں گے جہاں آپ کی اور آپ کے دوست کی پسند کے ریلز دکھائی دیں گی۔ یہ مسلسل ری فریش ہوتی رہیں گی۔ جب بلینڈ میں حصہ لینے والا کوئی شخص ری ایکٹ کرے گا، تو انسٹاگرام ایک نوٹیفکیشن بھیجے گا۔ آپ کسی ریل پر جواب بھی دے سکتے ہیں۔ کل ملا کر آپ کو انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک نیا طریقہ ملے گا۔
انسٹاگرام پر روزانہ بنائے جانے والے ریلز کی تعداد مختلف ہے۔ بڑے اکاؤنٹ (50,000 سے زیادہ فالوور) زیادہ ریلز اپ لوڈ کرتے ہیں، اوسطاً دو روز مٰںایک جبکہ چھوٹے اکاؤنٹ (500 سے کم فالوور) 5 روز میں ایک ریل اپ لوڈ کرتےہیں۔