اہم ترین

پی ایس ایل 10:ملتان کو 120رنز سے شکست، پشاور زلمی نے 16 چھکے

پاکستان سپر لیگ 10 میں پشاور زلمی نےملتان سلطان کو رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں دونوں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم ملتان سلطانز کی زبردست حکمت عملی اور اس کے مطابق گیند بازی سے پشاور زلمی 5 رنز پر ہی کپتان بابر اعظم اور جاح مزاج بلے باز صائم ایوب سے محروم ہوگئی۔

محمد حارث اور ٹام کوہلر کیڈمور کے درمیان 73 رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ پشاور کو کھیل میں واپس آگئی۔ محمد حارث نے 21 گیندوں پر 45 رنز جب کہ ٹام کوہلر کیڈمور نے 30 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔

حسین طلعت نے 37 رنز بنائے۔ عبدالصمد کے 14 گیندوں پر 40 اور مچل اوین کے 15 گیندوں پر 34 رنز نے پشاور زلمی کو 227 کے مجموعے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔ زلمی کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 16 چھکے لگائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیوڈ ویلی، مائیکل بریسویل اور عبید شاہ نے دو دو جبکہ افتخار احمد نے ایک وکٹ لی۔

جواب میںملتانسلطانزکی پوریٹیم 107 رنز پر ہیپویلین لوٹ گئی۔

پاکستان