اہم ترین

اجے دیوگن سے پٹائی۔۔۔ ہنی سنگھ کا اپنی غلطیاں سدھارنے کا اعتراف

اجے دیوگن کی نئی فلم ریڈ 2 یکم مئی 2025 ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس فلم میں ہنی سنگھ کے گانے مانی مانی کے لانچ کے دوران ہنی نے ایک دلچسپ قصہ سنایا.

بھارتی سپر اسٹار اجے دیو گن کی نئی فلم ریڈ 2 یکم مئی 2025 ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس فلم میں ہنی سنگھ کا گایاایک گانابھی شامل ہے۔

ہنی سنگھ کے گائے نغمے “منی منی” کے لانچ کے دوران انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ اپنے 11 سال پراناواقعہ شیئر کیا۔

بھارتی پاپ گلوکار نے بتایا کہ وہ 11 سال پہلے اجےدیو گن ہی کی ایک فلم سنگھم ریٹرنز کے گانے ‘آتا ماجی سٹکلی’ کے شوٹ پر 4 گھنٹے لیٹ پہنچے ۔اس دنانہیں لگا کہ ان کی پٹائی ہونے والی ہے! لیکن اجے دیوگن شدید غصے کے باوجود بہت محبت سے ملے ۔ ریڈ 2 کے سیٹ پر وہ وقت پر پہنچتے تھے۔

ہنی سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ماضی کی کئی غلطیوں کو سدھارا ہے ۔ اور اگر شوبز انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کو لمبا کرنا ہو تو غلطیوں سے سیکھ کر ہی آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

ہنی سنگھ 6 برس بعد گزشتہ سال میوزک انڈسٹری میں واپس آئے تھے۔ اس حوالے سے وہ کہتے ہیں کہ ان 6 برسوں میں سے تین سال تو وہ تقریباً مرے ہوئے ہی تھے۔

پاکستان