ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی 16 بین الاقوامی فائٹ میں بھارتی حریف ایسوارن ساھیتا دورتھی کو ہرادیا۔۔
تھائی لینڈ میں ہونے والی فائٹ میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں ناک آؤٹ کیا۔
جیت کے اعلان کے بعد عثمان وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا سے معلوم ہوا کہ پاکستان اور بھارتی حکومت میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان اور بھارت سفارتی کشیدگی کو ختم کریں،دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ امن و امان کو ترجیح بنائیں۔
ورلڈ یوتھ باکسنگ چیمپئن نے کہا کہ کھلاڑی امن چاہتے ہیں اور اسپورٹس بھی امن کا پیغام دیتا ہے۔
عثمان وزیر نے بھارتی پروفیشنل باکسر سورج گوئیر کا چیلنج قبول کرلیا ۔۔ انہوں نے کہا کہ وہ سورج گوئیر سے تھائی لینڈ میں فائٹ کیلئے تیار ہیں۔