وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ بھات نے آبی دہشتگردی کے بعد سائبر دہشت گردی بھی شروع کردی ہے تاہم تمام کوششوں کو ناکام بنادیا گیا ہے۔۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیرآئی ٹی نے کہا کہ مختلف وفاقی وزارتوں پر سائبرحملے کئے گئے لیکن پاکستان نے کامیابی سے سائبرحملے ناکام بنادیئے، ان حملوں سے کوئی بہت بڑامسئلہ نہیں آیا۔ ان سائبر حملوں کاکوئی اثر ٹیلی کام شعبے پر نہیں آیا۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ وفاقی وزارتوں کی ویب سائیٹس کی ہوسٹنگ این ٹی سی پر ہے ، اور این ٹی سی کے پاس سائبرسیکیورٹی کا بہترین سسٹم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سائبرحملوں سے متعلق این ٹی آئی ایس پی بھی فعال ہے۔ کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں ایڈوائزریز جاری کررہی ہیں۔ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی جاچکی ہیں۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سائبرسیکیورٹی کے لحاظ سے ٹاپ ممالک کی فہرست میں شامل ہے ،2 سال میں پاکستان سائبر سیکیورٹی کے لحاظ سے صف اول کے ممالک میں شامل ہوا ہے۔ پاکستان کا نام امریکہ ،یوکے اور ان جیسے ممالک کی فہرست میں آتا ہے۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی گیڈر ببھبکیوں پر شزہ فاطمی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ،ہم پاکستانی کسیسے ڈرنے والے نہیں ۔ پاکستانی تو میمز بناکر پاک بھارت کشیدگی کو انجوائے کررہے ہیں ، لوگ سوشل میڈیا پرکشیدہ صورتحال کو بھی اپنے انداز میں بیان کررہے ہیں۔۔