دھوپ کے فوائد سے کسی کو انکار نہیں، یہ وٹامن ڈی کا بہت اچھا ذریعہ اور لاتعداد معاملات میں انسان کی مددگار ہے۔ مگر جلد کے لیے اس کے نقصانات اٹل ہیں۔ دھوپ کی تمازت جلد کی رنگت کو خراب اور شادابی کو گہنادیتی ہے۔ ایسی صورت حال میں صدیوں سے عرق گلاب استعمال کیا جاتا ہے۔ جدید دور میں بھی اس کی اہمیت ثابت ہوئی ہے۔
گرمیوں میں باقاعدگی سے چہرے پر گلاب پانی لگائیں۔ اس سے کئی طرح کے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں چہرے پر گلاب پانی لگانے کے کیا فوائد ہیں؟
الرجی میں فائدہ مند
گرمیوں میں جلد کی جلن، سرخی یا الرجی کی حالت میں گلاب کا پانی بے حد فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ سوجن کم کرتا ہے اور جلد کو پرسکون کرتا ہے۔
رنگت میں بہتری
باقاعدگی سے گلاب کے پانی کے استعمال سے چہرے کی رنگت میں بہتری آتی ہے۔ یہ مردہ جلد کو ہٹا کر جلد کو چمکدار اور صاف بناتا ہے۔
حلقے کم کریں
گلاب پانی میں روئی بھگو کر آنکھوں پر رکھنے سے حلقے کم اور سوجی ہوئی آنکھوں میں آرام ملتا ہے۔ یہ آنکھوں کو ٹھنڈک دیتا ہے۔
کیل مہاسوں سے راحت
گلاب پانی میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامیٹری خصوصیات ہوتی ہیں، جو کیل مہاسوں، دانوں اور جلد کی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔