اہم ترین

ریڈ 2 کی ریلیز ہوتے ہی اجے دیوگن کو بڑا جھٹکا! ہو گیا تگڑا نقصان

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اجے دیوگن کی نئی فلم عیڈ 2 ریلیز ہوچکی ہے۔ جس میں اجے دیوگن کے علاوہ ریتیش دیشمکھ، وانی کپور سمیت کئی ستارے نظر آئے ہیں۔ اجے دیوگن ایک بار پھر امی پٹنائک کے کردار میں واپس لوٹے ہیں۔ لیکن بری خبر یہ ہے کہ ریلیز ہونے کے کچھ دیر بعد ہی اجے دیوگن کی فلم آن لائن لیک ہو گئی۔

سلمان خان کی ‘سکندر’ ہو یا پھر پچھلے کچھ وقت میں ریلیز ہونے والی ساؤتھ اور بالی ووڈ کی فلمیں… ریلیز سے پہلے اور بعد میں بھی فلم پائریٹڈ سائٹس پر لیک ہو جاتی ہیں۔ جس کے باعث اس پر سرمایہ لگانے والوں کو زبردست نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ سکندر تو ریلیز سے پہلے ہی دن لیک ہو گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں فلم ناکام کیٹیگری میں چلی گئی۔ اب اجے دیوگن پر بھی وہی خطرہ منڈلا رہا ہے۔

اجے دیوگن کو اپنی نئی فلم ریڈ 2 سے بہت امیدیں وابستہ تھیں۔ لیکن اسے ریلیز کے کچھ گھنٹے بعد لیک کر دیا گیا۔ اور اب یہ کئی ویب سائیٹس پر دستیاب ہے۔

فلم سازوں کو اس سے بھی بڑی پریشانی یہ ہے کہ فلم ایچ ڈی کوالٹی میں ان سائٹس پر موجود ہے۔

دوسری جانب اجے دیوگن کے لیے ‘ریڈ 2’ کا اچھا پرفارم کرنا بے حد ضروری ہے. ان کے لیے پچھلا سال بھی کچھ خاص نہیں رہا. 2025 میں ان کی ایک فلم آزاد ریلیز ہوئی تھی لیکن وہ بھی باکس آفس پر بری طرح سے پٹ گئی تھی ۔

پاکستان