اہم ترین

محبت 100گرام، 200 گرام سمجھوتہ… عورت کی ‘طلاق مہندی’ وائرل

بھارت کی ایک مہندی آرٹسٹ کی جانب سے بنایا گیا ایک ڈیزائن سوشل میڈیا پربہت وائرل ہورہا ہے۔ جسے اس سے طلاق مہندی کا نام دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایسی ایسی چیزیں وائرل ہو رہی ہیں، جن کے بارے میں ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔ ایسی ہی چیزوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے انوکھی “طلاق مہندی”۔

انٹرنیٹ پر طلاق مہندی کا ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین دو طبقات میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ جہاں ایک طبقے نے اسے تخلیقی قرار دیا تو وہیں دوسرے طبقے کا کہنا ہے کہ “طلاق کوئی جشن منانے کی چیز نہیں۔”

انسٹاگرام پر سندھیہ یادو نامی مہندی آرٹسٹ نےایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس کا عنوان طلاق مہندی رکھا گیا ہے۔

ویڈیو میںسب سے پہلے ایک ہاتھ کو “خوشگوار شادی شدہ زندگی” کے علامتی ڈیزائن سے سجایا گیا ہے۔ دوسرا ڈیزائن “طلاق” کو ظاہر کرتا ہے۔ ہاتھ پر مہندی سے “آخرکار طلاق” لکھا ہوا ہے۔

ویڈیو تب سے وائرل ہو گیا ہے اور ناظرین سے کئی طرح کی ردعمل مل رہی ہیں۔ اس تصور سے متاثر ایک صارف نے تبصرہ کیا، “بھائی، یہ کچھ نیا دیکھنے کو ملا۔”

ایک اور صارف نے اس خیال کی تنقید کرتے ہوئے لکھا، “میں سمجھتا ہوں کہ طلاق دردناک ہے – کوئی بھی ٹوٹا ہوا رشتہ نہیں چاہتا، اور کوئی بھی غلط رشتے میں نہیں رہنا چاہتا – لیکن کون اسے اس طرح مناتا ہے، یار؟”

دوسرے تبصرے میں لکھا تھا، “صرف مضبوط لوگ ہی ایسا کر سکتے ہیں۔” آگے خوشحال زندگی – کسی ایسے شخص کے ساتھ رہنے سے بہتر ہے جو آپ کی تعریف نہیں کرتا، آپ اکیلے رہیں۔ ایک نے لکھا، “زندگی میں پہلی بار ایسی مہندی دیکھی۔”

پاکستان