اہم ترین

ایل فش: جو بجلی کا جھٹکا دے کر پانی میں مگرمچھ بھی مار سکتی ہے

ہمارے دریاؤں اور سمندروں میں مختلف اقسام کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔ ان سب کی اپنی خوبیاں ہیں۔ ان میں سے کچھ بہت خطرناک اور جان لیوا ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی مچھلی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جو کہ بجلی کے جھٹکے سے مگرمچھ کو بھی مار دیتی ہے۔

آپ نے فلموں اور ٹی ویپروگرامز میں پانی میں مگرمچھ کو شکار کرتے ہوئے دیکھا ہوگا، لیکن ایک مچھلی ایسی بھی ہے جو اتنا تگڑا جھٹکا دیتی ہے، جس سے مگرمچھ کی بھی موت ہو جاتی ہے۔

یہ مچھلی کرنٹ مار کر اپنا شکار کرتی ہے اور جان بھی لے لیتی ہے۔ اس مچھلی کا نام ہے ایل فش ۔ یہ عام طور پر سمندر میں پائی جاتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق، ایل کے جسم میں کچھ خاص قسم کے خلیے ہوتے ہیں، جن کے ذریعے وہ بجلی پیدا کرتی ہے۔ ان خلیوں کو الیکٹروسائٹس کہتے ہیں۔

ایل فش پانی میں خطرہ محسوس ہونے پر 860 وولٹ کا کرنٹ کا جھٹکا مارتی ہے، جس سے مگرمچھ تک کی فوراً موت ہو جاتی ہےجب کہ کسی انسان کو جھٹکا دے کر بے ہوش کر سکتی ہے۔

پاکستان