اہم ترین

بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس کے حملوں کے جواب میں ہم خاموش رہیں گے تو یہ اس کی بھول ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بزدل رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں، اگر ان میں ہمت ہوتی تو وہ دن میں آکر اعلان جنگ کرتے اور ہمارے سپاہیوں کا سامنا کرتے، انہوں نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا، جس کی ہم اور پوری دنیا مذمت کرتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردی بزدلی کی ایک شکل ہے، اور نہ ہی پاکستان اور نہ ہی کشمیری اس میں ملوث ہیں،دو ہفتے سے بھارت الزامات لگا رہا ہے اس کے جواب میں وزیراعظم نے پہلگام واقعے کی بین الاقومی سطح کی تحقیقات کی پیش کش کی کہ اس حملے میں کون ملوث ہے۔

انہوں نےکہا کہ ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں اور نہ کبھی جنگ کے حامی رہے ہیں مگر اب بھارت نے پاکستان کے بے گناہ شہریوں پر حملہ کیا ہے، تو اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔پاکستان کو یہ حق حاصل ہے، وہ جب اور جس انداز سے چاہے اس حملے کا جواب دے، ہم اور عوام حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

پاکستان