معروف مزاح نگارانورمقصود نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں معلوم ہوتا ہے کہ فوج کیوں ضروری ہے۔
کراچی آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس کے دوران انور مقصود نے کہا کہ یں اپنے پرچم کی اس طرح عزت کرتا ہوں جس طرح ہندوستان اپنے قومی پرچم کی عزت کرتا ہے۔ مشکل حالات میں معلوم ہوتا ہے کہ فوج کیوں ضروری ہے۔ میرے پاس ہتھیار نہیں لیکن میں قلم کے ذریعے لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ شروع کرنا آسان ہے مگر ختم کرنا مشکل ہے۔ ہم نے پانچ جہاز گرائے اس کی خوشی کم ہے مگر معصوم بچوں کے جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔
انور مقصود نے کہا کہ زمانہ بدل گیاپہے، جنگ کوئی نہیں چاہتا ،ہم سب چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کریں۔
اس موقع پر کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی ملک میں ہو، ہم ایک امن پسند کی ملک ہے۔ بھارت نے جنگی جنون میں مبتلا ہوکر پاکستان پر حملہ کیا۔ جس میں ہمارے بچے، عورتیں اور بوڑھے شہید ہوئے۔ ہم امن پسند لوگ ہیں مگر ننگی جارحیت کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔