اہم ترین

ہماری نسلیں گولیوں اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں: محمد رضوان

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہماری نسلیں گولیوں اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں ۔۔ ہمارے ملک میں ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ایسے محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان میں رضوان نے کہا ہے کہ ہم نے اللّٰہ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو، لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری نسلیں گولیوں اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں۔

رضوان نے کہا کہ اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے۔ ایسی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا، اس پر مسلط کی گئی ہر جنگ اسے اور زیادہ جوڑنے، جگانے اور مضبوط بنانے کا سبب بنتی ہے۔ یہ پیغام ہے ان کے لئے جو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

پاکستان