اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ ہر تھوڑے عرصے بعد ان کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں اڑتی رہتی ہیں۔
اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران منشا پاشا نے کہا کہ انہوں نے پہلی شادی کم عمری میں کی تھی لیکن وہ زیادہ عرصے تک نہیں چل سکی۔ شادی کی ناکامی کا ذمہ دار ہم دونوں میں سے کوئی نہیں کچھ چیزوں میں قسمت کا بھی برا عمل دخل ہوتا ہے۔
منشا پاشا نے کہا کہ پہلی شادی کی ناکامی کے بعد انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور ان میں ذہنی پختگی بھی آئی۔اب وہ خواتین کے حقوق پر اس لیے کھل کر بولتی ہیں کیوں کہ اب وہ خود بھی ان بہت ساری باتوں کو جان چکی ہیں، جن کے بارے میں پہلے انہیں اندازہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد ان کے شوہر جبران ناصر ان کے مقابلے زیادہ سمجھدار، ذہین اور عقلمند ہوگئے ہیں، وہ بہت سارے معاملات میں سنجیدگی سے فیصلے کرتے ہیں۔گھر میں ان کے شوہر کی باتوں اور ہدایات پر زیادہ عمل ہوتا ہے۔
اپنے دوسری شادی بھی ناکام ہونے کی افواہوں پر منشا پاشا نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک ساتھ تقریبات اور پارٹیز میں شرکت نہیں کرتے، ان کے شوہر شوبز تقریبات میں نہیں جاتے، اس لیے لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں چل رہے۔ان کے اور جبران ناصر کے درمیان علیحدگی کی افواہیں بہت ہوتی ہیں اور ہر کچھ عرصے بعد پھر سے ان کی علیحدگی کی افواہیں اڑنے لگتی ہیں۔