اہم ترین

پی ایس ایل 10: کراچی کے ہاتھوں پشاور کو 23 رنز سے شکست

پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی پی ایس ایل کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنزسے ہرا دیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 237 رنز اسکور کیے

ڈیوڈ وارنر نے 86 اور جیمز ونس نے 72 رنز بنائے، دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 162 رنز کی شراکت قائم کی۔جیمز ونس آؤٹ ہونے والے کراچی کنگز کے دوسرے کھلاڑی تھے، انہوں نے 42 گیندوں پر 11 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 72 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 86 رنز 50 گیندوں پر بنائے، انہوں نے 11 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

کراچی کنگز کے خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 43 اور محمد نبی نے 10 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور کی جانب سے صائم ایوب اور محمد حارث نے 30 رنز کا اوپپنگ اسٹیند فراہم کیا ۔ حارث 6 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،جس کے بعد صائم اور بابر نے اسکور کو 107 رنز تک پہنچادیا۔

صائم ایوب نے 47 رنز کی اننگ کھیلی۔ جس کے بعد ٹام کوہلر کیڈمور نے بابر کے ساتھ مل کر اسکور 168 تک پہنچایا۔ 174 رنز کے مجموعے پر میکس برائینٹ اور 184 رنز پر بابر اعظم کی ہمت بھی جوانب دے گئی۔ بابر اعظم نے 49 گیندوں پر شاندار 84 رنز بنائے۔

معاذ صداقت اور حسین طلعت بالترتیب 19 اور 12 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پشاورمقررہ اوورز میں 214 ہی بناسکی۔

پاکستان