اہم ترین

گوگل نے فلم سازی اور بھی آسان کردی، نیا اے آئی ویڈیو ٹول فلولانچ

گوگل نے آئی او 2025 میں نیا اے آئی ٹول فلو پیش کیا ہے۔ جو خاص طور پر فلم میکرز اور تخلیقی پیشہ ور افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ نیا ماڈل گوگل کے کئی ایڈوانسڈ اے آئی ماڈلز کو منظم انداز میں ضم کرکے کام کرتا ہے ہے۔ جس کی وجہ سے تخلیقی کام جیسے کہ کہانی سنانا پہلے سے زیادہ آسان، تیز اور پہلے سے زیادہ سنیماٹک ہو جائے گا۔

فلو کو خاص طور پر فلم سازی اور تخلیقی ویڈیوز بنانے کے لیے تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ گوگل کے کئی ایڈوانسڈ اے آئی ماڈلز جیسے ویو، امیجن اور جمنائی کو ساتھ لے کر آتا ہے۔ یہ ہائی کوالٹی سنیماٹک سین تخلیق کر سکتا ہے، وہ بھی بہت کم کوشش کے ساتھ۔

گوگل کا نیا ٹول آئیڈیاز کو حقیقت کی طرح پیش کرنے میں بہت مفید ہے اس کے لیے نہ تو بڑی ٹیم کی ضرورت پڑتی ہے اور نہ ہی ہیوی ایڈیٹنگ ٹولز کی۔

گوگل کے مطابق، فلو کو “کریئٹرز کے ذریعے اور کریئٹرز کے لیے” بنایا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فلم میکرز کے ایک چھوٹے گروپ کے ذریعہ استعمال بھی کیا جا رہا ہے ۔ یہ لوگ دیکھ رہے ہیں کہ پروڈکشن کے عمل میں اے آئی کیا تبدیلی لا سکتا ہے۔

فلو کو اپنانے والے فلم میکرز میں کچھ مشہور نام شامل ہو چکے ہیں۔ ان میں ایوارڈ وننگ فلم میکر ڈیو کلارک کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے اس تول کا استعمال اپنی ،شارٹ فلم فری لانسرز کے لیے بھی کیا ہے۔

فن اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں جانے جانے والے ہینری ڈابریز نے ویو 2 کی مدد سے کیٹسون بنائی اور اب وہ الیکٹرک پنک پر کام کر رہے ہیں۔

پاکستان