اہم ترین

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا، وقوف عرفہ 5 جون کو ہوگا

سعودی عرب میں ذوالحجہ کی چاند نظر آگیا۔ بدھ 28 مئی یکم ذوالحجہ ہو گی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون 2025 کو ہوگا۔

سعودی سپریم کورٹ نے ریاست کے تمام شہریوں سے منگل 27 مئی 29 ذو القعدہ کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

ماہرین فلکیات کے مطابق ذوالحجہ کے ہلال کی پیدائش سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق منگل کی صبح 6 بج کر 3 منٹ پر ہوئی ہے۔ نیا چاند منگل 27 مئی 2025ء کو متحدہ عرب امارات کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے خصوصی آلات اور دور بینوں سے دیکھا گیا۔ چاند، سورج سے 5.5 درجے کے فاصلے پر تھا اوراس کی عمر 5 گھنٹے اور 22 منٹ تھی جبکہ موسم میں کچھ گرد وغبار تھا ۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی تمیر رصد گاہ میں چاند نظر آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو یکم ذوالحجہ ہے۔

بدھ 28 مئی یکم ذوالحجہ ہو گی جبکہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون 2025 کو ہوگا۔سعودی عرب میں عیدا لاضحی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

پاکستان