حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یٹرول اور ڈیزل پر ڈھائی روپے فی لٹر کاربن لیوی عائد کی گئی ہے۔ اس کا اعلان نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کیا گیا تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوی ہوگا اور 15 جولائی کو قیمتوں پر دوبارہ نظر ثانی کی جائے گی۔
حکومت اعلان کے مطابق ڈیزل 10 روپے 39 پیسے مہنگا ہوکر 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی نئی قیمت بھی 8 روپے 36 پیسے بڑھ کر 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
حکومت نے 15 جون کو بھی پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ اس طرح گزشتہ 16 روز میں پیٹرول 13 اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر سے زائد مہنگا ہوا ہے۔