سعودی حکومت نے رواں برس حج کے لئے پاکستان کا کوٹہ ایک لاکے 79 ہزار 210 عازمین مقرر کیا ہے ۔ جب کہ بھارت کا کوٹہ بھی لگ بھگ اتنا ہی ہے۔
بھارت میں مسلمانوں کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔ 2025 میں بھارت کا حج کوٹہ سعودی عرب نے ایک لاکھ 75 ہزار 25 مقررر کیا ہے جو کہ پاکستان کے مقابلے میں 4 ہزار 185 عازمین ہی کم ہے۔
بھارتی میڈٖیا کے مطابق بھارت کی مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا (ایوان بالا) میں بتایا ہے کہ 70 فیصد عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے جب کہ دیگر 52 ہزار 507 عازمین نجی تور آپریٹرز کے ذریعے فریقضہ حج کے لئے حجاز مقدس کا سفر کریں گے۔
بھارت کے اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حج کوٹہ کی تقسیم اور حج گروپ کے منتظمین سے متعلق شرائط و ضوابط ایک دو طرفہ معاہدے کے تحت چلتے ہیں، جس پر بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دستخط ہوئے ہیں، جس میں کئی زمینی حقائق کو مدنظر رکھا گیا ہے۔