اہم ترین

سلمان خان کی نئی فلم سکندر پہلی جھلک سامنے آگئی

انتظار آخرکار ختم ہوا! سلمان خان کی فلم سکندر کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ سکندر کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں سلمان خان کو ایک نئے اور مختلف اوتار میں پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سکندر کے پوسٹر میں سلمان خان ایک پراسرار پوز میں نظر آ رہے ہیں۔ سکندر کے اس فرسٹ لُک کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہو رہا ہے اور مداحوں کو بڑی اسکرین پر میگا اسٹار کی واپسی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

سکندر میں سلمان خان اور ساجد ناڈیاڈوالا 2014 کی بلاک بسٹر ‘کک’ کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

فلم کو ساجد ناڈیاڈوالا اور اے آر مروگاداس نے پروڈیوس کیا۔ اے آر مروگاداس بالی ووڈ میں اپنی شاندار فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ان کی ہدایت کاری میں سکندر میں ایکشن، ڈرامہ اور جذبات کا بہترین امتزاج ہوگا۔

پاکستان