سولہویں صدی کے مشہور فرانسیسی ماہر نجوم ناسٹرا ڈیمس کی 2025 کے لئے کی گئی پیش گوئیاں ان دنوں بین الاقوامی سطح پر زیر بحث ہیں، جن میں سے 5 ایسی ہیں جو پوری ہوگئیں تو دنیا کو ہلا کر رکھ سکتی ہیں
نجومیوں اور ماہرین کے مطابق نیا سال 2025 بہت خاص ہونے والا ہے۔ محققین نے سولہویں صدی کے فرانسیسی علم نجوم کے ماہرناسٹرا ڈیمس کی کتاب میں کی گئی پیش گوئیوں میں سے 2025 کے لیے بھی کچھ پیش گوئیاں اخذ کی ہیں۔ ان میں 5 ایسی ہیں جو 2025 میں پوری ہوسکتی ہیں۔
روس یوکرین جنگ کا خاتمہ
پیش گوئی کے مطابق آنے والے دنوں میں دنیا میں جاری جنگوں میں سے ایک روس اور یوکرائن کی جنگ ختم ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں طرف کی فوجیں تھک چکی ہیں اور اب ان ممالک کے پاس اتنی فوج نہیں ہے۔
برطانیہ میں وبائی بیماری
ماہرین کے مطابق برطانیہ میں 100 سال پرانی طاعون کی بیماری دوبارہ لوٹنے کے آثار ہیں، جو لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔
یورپ میں سیلاب
ماہر نجوم ناسٹرا ڈیمس نے 2025 کے لئے ایک پیش گوئی میں کہا ہے کہ ایک بڑا سیارچہ زمین سے ٹکرانے سے پورے یورپ میں سیلاب آ سکتا ہے۔
آتش فشاں پھٹنے سے تباہی
جاپان، چین اور آسٹریلیا جیسے علاقوں میں آتش فشاں پھٹ سکتا ہے جس سے تباہی ہو سکتی ہے جب کہ جاپان کے کچھ علاقے تو مکمل طور پر تباہ ہو سکتے ہیں۔
نوسٹراڈیمس کی کون سی پیش گوئیاں اب تک سچ ثابت ہوئیں؟
نوسٹراڈیمس نے ایسی بہت سی پیشین گوئیاں کی تھیں جو اس سے قبل درست ثابت ہوئیں، جیسے ہٹلر کا عروج، امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا قتل، کوویڈ 19 کی وبا، اسرائیل حماس کی جنگ، روس یوکرین کی جنگ، اندرا گاندھی کی موت، راجیو گاندھی کا قتل وغیرہ۔
انتباہ: یہاں فراہم کردہ معلومات صرف مفروضوں اور معلومات پر مبنی ہیں۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ کھیل تماشا ڈاٹ کام کسی بھی معلومات کی توثیق یا تصدیق نہیں کرتا۔