اہم ترین

ٹرمپ جرات مند شخص، بہتر تعلقات چاہتے ہیں : افغان طالبان کی خواہش

افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیرِ خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈونلڈ ٹرمپ ایک جرات مند اور قوتِ فیصلہ رکھنے والے شخص ہیں۔ اس لئے افغان حکومت نئی امریکی حکومت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

وائس آف امریکا کے مطابق شیر محمد عباس ستانکزئی نے کہا کہ دشمن ہمیشہ کے لیے دشمن اور دوست ہمیشہ کے لیے دوست نہیں ہوتے۔ ہم ماضی میں سوویت یونین سے لڑے اور اس نے لاکھوں افراد کا قتل کیا ۔ لیکن اب ہمارے روس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اگر امریکی حکومت دوستی چاہے گی تو ہم بھی دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔

افغان نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ طالبان حکومت نے دشمنی کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ نئی امریکی حکومت بھی ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو دوحا معاہدے کا احترام کرتے ہوئے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنا چاہیے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے لئے مذاکراتی عمل ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی شروع کئے تھے۔ تاہم جو بائیڈن نے اپنے دور حکومت میں اسے انجام تک پہنچایا۔

پاکستان