اہم ترین

جو کہے ملک کوآگ لگا دواس کے بہکاوے میں نہ آنا: مریم نوازکی طلبہ کو نصیحت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کی ماہانہ آمدن 3 لاکھ روپے سے کم ہے ان کے لیے بچوں کی پڑھائی کے خرچے برداشت کرنا آسان کام نہیں ہے۔

بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی میں وظائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ طلبا کو ان کی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر اسکالرشپس دی گئی ہیں۔ انہیں سر اٹھا کر اسکالرشپس لینی چاہیئں کیونکہ یہ ان کی محنت کا ثمر ہیں۔ یہ میرا نہیں بلکہ طلبہ اور پنجاب کے عوام کا پیسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال 30 ہزار بچوں کو اسکالرشپس دی جارہی ہیں اور کوشش ہے آئندہ سال 50 ہزار طلبا کو وظائف دوں۔ طلبا کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم آچکی ہے۔ 30 ہزار الیکٹرک بائیکس دینے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، تمام بائیکس طالب علموں کو دی گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہیں اس بات کی بھی خوشی ہے کہ 60 فیصد اسکالرشپس لڑکیوں نے حاصل کی ہیں،ان کی کواہش ہے کہ طلبا کو اے آئی، روبوٹک، سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کہے ملک کو آگ لگا دو اس کے بہکاوے میں نہ آنا، کسی کا ایندھن نہ بننا اور کبھی بھی ملک کے خلاف جانا نہیں جانا۔

پاکستان