اہم ترین

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ بھی جنوبی افریقا جیت گیا: پاکستان کو وائٹ واش

کیپ ٹاؤن میں دوسری انننگز میں بہتر بلے بازی کے باوجود پاکستان میچ نہ بچاسکا، اس طرح پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تاہم ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم اننگز کی شکست کی خفت سے بچ گئی۔

کیپ ٹآن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان دوسری اننگز میں 478 رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔ اور جنوبی افریقا کو 58 رنز کا ٹارگٹ دیا جسے پروٹیز نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی دوسری اننگز

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقہ کو 208 رنز کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان کا اسکور 235 رنز پر پہنچا تو خرم شہزاد آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 18 رنز بنائے۔پاکستان کی تیسری وکٹ کامران غلام کی صورت میں گری۔ کامران 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شان مسعود اور سعود شکیل نے چوتھی وکٹ پر 51 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ لیکن 329 کے مجموعے پر پہلے سعود شکیل اور پھر شان مسعود آؤٹ ہوئے ۔ کپتان نے اپنی یادگار اننگز مین 145 رنز بنائے۔

چھٹی وکٹ پر محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے درمیان 88 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔محمد رضوان 417 کے مجموعے پر 41 رنز جبکہ سلمان علی آغا 48 رنز بنا کر 441 پر میدان چھوڑ گئے۔

عامر جمال اور میر حمزہ نے مل کر 37 رنز جوڑے اور ٹیم کا اسکور 478 رنز تک پہنچایا، جہاں پہلے عامر جمال اور پھر میر حمزہ بھی آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب کی انجری کے باعث عدم دستیابی کی وجہ سے 9 وکٹوں کے ساتھ پاکستان ٹیم 57 رنز کی برتری لے کر آل آؤٹ ہوگئی۔

جنوبی افریقا کی اننگز

جنوبی افریقا نے 58 رنز کا ہدف کوئی وکٹ گنوائے بغیر ہی حاصل کرلیا۔ ڈیوڈ بیڈنگھم نے 44 اور ایڈن مارکرم نے 14 رنز بنائے۔

پاکستان