اہم ترین

اُنیس بچے، ملازمت، ای کامرس اور پی ایچ ڈی ایک ساتھ: ماں ہو تو ایسی

سعودی عرب میں 19 بچوں کی ماں نے اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرتے ہوئے پی ایچ ڈی مکمل کرکے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ انسان اگر ٹھان لے تو کچھ بھی مشکل نہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق 40 سالہ حمدہ الرویلی کے 10 بیٹے اور 9 بیٹیاں ہیں۔ وہ بیک وقت پڑھائی، ملازمت اور اپنے بچوں کی پرورش کرہی ہے۔

حمدہ الرویلی نے سعودی ٹی وی الاخباریہ کو بتایا کہ وہ ای کامرس کے علاوہ دماغی صحت کے شعبے میں ایک انتظامی نوعیت ملازمت کرتی ہے۔

40 کی دہائی کی حمدہ نے دن کے وقت کام اور بچوں کی دیکھ بھال، اور رات کو ای کامرس اور مطالعہ کے درمیان تقسیم کر کے اس قدر کامیابی حاصل کی۔

حمدہ کا کہنا ہے کہ اسے افراتفری اور بے ترتیبی پسند نہیں ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے دن کی منصوبہ بندی احتیاط سے کرتی ہیں۔ اس نے 43 برس کی ہونے سے پہلے ہی بیچلرز، ماسٹرز اور ایم فل کرلیااور اب اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری کے تھیسس کا دفاع کررہی ہے۔

سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ اتنے سارے بچوں کی ایک ساتھ پرورش اور ملازمت کے ساتھ تعلیم یقینی طور پر بڑا مشکل تھا لیکن اس کے لئے اس نے اساتذہ سے تحریک حاصل کی۔ اتنے سارے بچوں کی پرورش میں میرا رول ماڈل وہ استاد ہے جو طلباء سے بھری کلاس چلاتا ہے، اور فوجی افسر جو بڑی تعداد میں فوجیوں کی نگرانی کرتا ہے،

ان کا کہنا ہے کہ ان کے لئے ایک بچے کی پرورش 10 کی پرورش کے مترادف ہے۔ وہ ان کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں، ان کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں، اور ساتھ ہی ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اپنے شوق کو پورا کریں۔

حمدہ نے کہا کہ اتنے سارے بچوں کی ماں ہونے کی حیثیت سے ذمہ داریوں کے باوجود اس نے تعلیم سے متعلق اپنے خواب کو ترک نہیں کیا۔ اللہ کا شکر ہے، یہ کامیابی آسان نہیں تھی، لیکن یہ منصوبہ بندی اور خاندان کی مسلسل حمایت اور تعاون کا ثمر ہے۔

پاکستان