اہم ترین

ایک دن میں 20 وکٹیں: ملتان ٹیسٹ بیٹرز کےلیے ڈراؤنا خواب بن گیا

پاکستان اور ویسٹ اندیز کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ بیٹرز کے لئے ڈراؤنا خواب بن گیا کیوانکہ میچ کے پہلے ہی دن دونوں ٹیمیں آؤٹ ہوگئیں۔ یعنی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے تمام کھلاڑی آؤٹ کردیئے۔

ملتان کرکٹ اسٹیدیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پوری ٹیم 163 رنزپرآل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے بہترین بولنگ کی اور ایک ہیٹرک سمیت 6 وکٹیں لے اڑے۔ ساجد خان 2 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کے 7 بیٹرز ڈبل فیگرز میں بھی نہ جاسکے، جب کہ 4 بیٹرز تو اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

جواب میں پاکستان کا حال بھی کچھ اچھا نہیں رہا۔ سعود شکیل کے 32 اور محمد رضوان کے 49 رنز کے باعث ٹیم 154 رنز بناسکی اور آؤٹ ہوگئی۔

جومیل ویریکین نے 4، گوداکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز 9 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گی۔

پاکستان