اہم ترین

تنقید کرنے والے لوگ تو اللہ سے خوش نہیں ہوتے ہم سے کیا ہونگے: خوشدل شاہ

پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے لوگ تو اللہ سے خوش نہیں ہوتے ہم سے کیا ہوں گے۔

خوشدل شاہ کئی ماہ بعد قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ سہ ملکی ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی بہتر نہیں تھی۔ جس کے بعد ان پر تنقید میں اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکجستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست ہوئی۔ خوشدل شاہ پاکستان کی جانب سے ناصرف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے بلکہ انہوں نے تیز رفتاری سے رنز بھی بنائے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں خوشدل شاہ نے 49 گیندوں پر 68 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

شکست کے بعد خوشدل شاہ نے کہا کہ لوگ مجھے پرچی کہتے ہیں ۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ اچھا پرفارم کروں، آج جب کھیلنے آیا تو ٹیم دبائو میں تھی ، میں نے آج تنقید کا جواب پرفارمنس سے دیا ہے۔

خوشدل شاہ نے کہا کہ تنقید کرنے والے لوگ تو اللہ سے خوش نہیں ہوتے ہم سے کیا ہونگے ، میرا نا کوئی سوشل میڈیا اکائونٹ ہے اور نہ ہی میں کوئی پوسٹ کرتا ہوں ، میری وجہ سے ٹیم کے دوسرے کھلاڑی لوگوں کی تنقید سے بچ جاتے ہیں۔ میں سوچتا ہوں کہ اچھا ہے میری وجہ سے دوسرے کھلاڑیوں پر فقرے کسے نہیں جاتے۔

آل راؤننڈر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ میں کتنا محنت کرتا ہوں۔ میں کبھی چار تو کبھی سات نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں ۔

پاکستان