بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا بھلے ہی فلموں سے دور ہوں لیکن وہ سوشل میڈیا اور اپنی آئی پی ایل ٹیم کنگز 11 پنجاب کے ذریعے اپنے مداحوں کے قریب رہتی ہیں۔ حال ہی میں پریتی زنٹا کے بارے میں خبر آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے نام پر 18 کروڑ روپے کا قرض بحران زدہ نیو انڈیا کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے معاف کر دیا ہے۔ لیکن اب پریتی زنٹا نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند ماہ قبل نیو انڈیا کوآپریٹیو بینک نامی بینک میں مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کے معاملات سامنے آئے۔ اس کے بعد ریزرو بینک آف انڈیا نے سخت موقف اپنایا۔ آر بی آئی نے نیو انڈیا کوآپریٹیو بینک سے رقم نکالنے پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ اس کے علاوہ بینک پر نئے قرضے جاری کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
اس وقت ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ بینک نے قواعد کی پاسداری کیے بغیر کچھ لوگوں کو بڑے قرضے دیے اور ان کے قرضے بھی معاف کر دیے، جس میں پریتی زنٹا کا نام بھی شامل بتایا گیا۔
چند روز قبل کانگریس پارٹی کے ایک سابق ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں لکھا گیا کہ پریتی زنٹا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بی جے پی کو دیے اور بدلے میں ان کا 18 کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا گیا۔
کانگریس پارٹی کے الزام پر پریتی زنتا بھی میدان میں آگئیں ۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو خود سنبھالتی ہیں اور آپ کو جعلی خبروں کی تشہیر کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ ان کا کوئی قرض معاف نہیں کیا گیا ۔
پریتی زنتا نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیسے کوئی سیاسی جماعت یا اس کے نمائندے ان کے نام اور تصاویر کو جعلی خبریں پھیلانے اور بے بنیاد افواہیں پھیلارہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بینک سے لیا گیا قرض پوری طرح ادا کر دیا گیا۔ اسے بھی 10 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ امید ہے کہ مستقبل میں ایسی کوئی غلط فہمی پیدا نہیں ہوں گی۔
قابل ذکر ہے کہ پریتی زنٹا کافی عرصے سے ہندی سنیما سے دور ہیں۔ وہ 2016 میں لاس اینجلس میں مقیم مالیاتی تجزیہ کار جین گوڈینوف سے شادی کرنے کے بعد وہاں آباد ہوگئیں۔