اہم ترین

وفاقی کابینہ میں توسیع ۔۔۔۔ 13 وفاقی وزیر اور 12 وزیر مملکت شامل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال بھی وفاقی وزیر بن گئے۔۔ اس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے وزرا کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

وفاقی کابینہ میں نئے وزراء کو شامل کرلیا گیا، اراکین نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے اراکین سے حلف لیا۔

تقریب میں حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، علی پرویز ملک، شزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ اور طارق فضل چوہدری نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔

طلال چوہدری، شزرا منصب، عون چوہدری، وجیہہ قمر ، بیرسٹر عقیل ملک، ملک رشید، ارمغان سبحانی، کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہر کیانی اور مختار بھرت نے بطور وزیر مملکت حلف اٹھایا۔

پاکستان