اہم ترین

ودیا بالن کی اے آئی سے تیار کردہ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ اے آئی سے تیار کردہ مواد کی مذمت کر رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ معلومات کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیں۔

اے آئی اور ٹیکنالوجی کے دور میں کسی کی آواز، چہرے یا شخصیت کی نقل کرنا بہت آسان ہو گیا ہے۔ ایسی ٹیکنالوجیز بہت تیزی سے سامنے آرہی ہیں، اور ان کا غلط استعمال بھی بڑھ رہا ہے۔ کئی بار لوگ جعلی ویڈیوز بنانے کے لیے ان ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں، جن کی شناخت مشکل ہو جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک معاملہ ودیا بالن کے ساتھ بھی ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں وضاحت کے لئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارہ

ودیا بالن نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک جعلی ویڈیو کو مثال کے طور پر شیئر کیا ہے اور ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو جعلی ویڈیوز اور مواد سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کے ویڈیو میں ‘اسکیم الرٹ’ بھی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

اداکارہ ودیا بالن نے لکھا کہ آج کل سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر بہت سی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق کسی مشہور شخص سے ہے۔ ان میں سے کچھ ویڈیوز میں میری موجودگی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ تاہم، میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ یہ ویڈیوز مکمل طور پر اے آئی سے تیار کردہ اور جعلی ہیں۔

ودیا نے مزید کہا کہ ان وائرل ویڈیوز میں کیے گئے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ان ویڈیوز سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ وہ اس ویڈیو مواد کی بالکل حمایت نہیں کرتیں۔

پاکستان